شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت قومی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کی چھٹی کا امکان ، کون کون فہرست میں شامل

لاہور( ویب ڈیسک )ورلڈ کپ میں قابل تعریف کارکردگی نہ دکھانے پر قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں تاہم اب دعویٰ سامنے آیا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت چار سے پانچ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کیے جانے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی میٹنگ جمعرات کے روز ہو گیجس میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت پانچ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے کا امکان ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے ۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور میچ فیس میں 20 فیصد اضافہ کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے، صرف ٹیسٹ ٹیم میں ملک کی نمائندگی کرنے والوں کی میچ فیس میں زیادہ اضافے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ سال 2018 اور 19 کے لیے 33 کھلاڑی اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹگری میں ماہانہ تنخواہ لیتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس تنخواہ پانے والے بہت ایسے کھلاڑی بھی تھے جو ٹیم کی بہت کم نمائندگی کر پائے یا بالکل ہی نہیں کھیلے۔پی سی بی نے اب اس تعداد کو کم کرکے 15 سے 20 کے درمیان محدود کرنے کا فیصلہ کیاہے، اجلاس میں اس بات کا تعین بھی کیا جائے گا کہ کتنے اور کن کھلاڑیوں کو اس لسٹ میں شامل کیاجائے۔ ذرائع کے مطابق تینوں یا پھر 3 فارمیٹ میں قومی ٹیم کا مستقل حصہ بننے والوں کو ترجیح دی جائے گی، جو لڑکے فہرست میں جگہ نہیں پاسکیں گے وہ مجوزہ ڈومیسٹک کرکٹ میں صوبائی ٹیموں کی جانب سے کنٹریکٹ پانے کے اہل ہوں گے۔ نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیے جانے پر سلیکٹرز کی سفارش پر اس فہرست میں 2 سے 3 مزید کھلاڑیوں کو جگہ دی جاسکے گی۔اجلاس میں مشاورت کے لیے جس فہرست کو تیار کیا گیاہے اس میں بابر اعظم، سرفراز احمد، اظہرعلی، محمد حفیظ، فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، محمد عامر، فخر زمان، شاداب خان، محمد عباس، حارث سہیل، وہاب ریاض، جنید خان، امام الحق، عثمان خان شنواری، شان مسعود، عماد وسیم، آصف علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ہیں۔ مشاورت کے بعد اس فہرست کو مزید کم کرکے انہیں مختلف کیٹگریز میں تقسیم کرکے فہرست کو فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔

admin

Read Previous

بی بی آپ کے اکائونٹ میں اس عرب ملک سے 480لاکھ ڈالرز کہاں سے آئے ؟

Read Next

تحریک انصاف کے سر پر تلوار لٹکنے لگی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے