تحریک انصاف کے سر پر تلوار لٹکنے لگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سر پر تلوار لٹکنے لگی ، 3اہم ترین اراکین اسمبلی کی ناا ہلی بارے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کی عدالت سے بڑی خبر آگئی ۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ارکان اسمبلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے عدالت میں بیان دیاکہ کنول شوزب مس کنڈکٹ کی مرتکب پائی گئیں، ملیکہ بخاری، کنول شوزب اور تاشفین صفدر کی نااہلی کے لیے درخواستیں دائر ہیں۔ کنول شوزب نے ووٹ ٹرانسفر میں ایک دن دو پٹیشنز دائر کرنے پر غیر مشروط معافی کی استدعا کر دی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کنول شوزب کی ووٹ ٹرانسفر کی کوئی درخواست نہیں آئی، 5 جون کو درخواست آئی لیکن وہ بھی ٹرانسفر کی نہیں تھی، ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی دونوں پٹیشنز منگوا لیں، کنول شوزب کا کنڈکٹ 62 اور 63 کے تناظر میں دیکھا جائے، اگر کوئی رسید موجود ہے تو وہ فیک ہے صرف 5 جون والی اصلی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کیا پبلک آفس ہولڈر کا کنڈکٹ ٹھیک ہے۔ کنول شوزب کے وکیل نے کہا بالکل ایسی صورتحال میں ریلیف نہیں ملنا چاہیے تھا، مشروط معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں۔

admin

Read Previous

شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت قومی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کی چھٹی کا امکان ، کون کون فہرست میں شامل

Read Next

حسن علی کی ہونے والی اہلیہ کے طور پر مشہور ہونے والی شامیہ پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں نکلیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے